تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:57

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں تیسرا فریق بننے کو تیار ہیں،خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلا م آباد ....قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے ساری باتیں مان لیں، تحریک انصاف کہتی ہے کہ ایک بات نہیں مانی گئی،دونوں سچ بول رہے ہیں تو مذاکرات میں تیسرا فریق بٹھالیں، پیپلز پارٹی تیار ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کی حقیقت جانے کے لیےپیپلز پارٹی تیسرا فریق بننے کو تیار ہے ، عمران خان نے فوجی عدالتوں کےقیام کی ہم سے بڑھ کر حمایت کی ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کےارکان کی غیر حاضری کےخلاف کوئی تحریک نہیں لائیں گے، عمران خان کو اسمبلیوںمیں واپس جانے کا راستہ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.