تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:6

لیاری :نامعلوم افراد بغدادی تھانے پر کریکر پھینک کر فرار

جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد بغدادی تھانے پر کریکر پھینک فرار ہوگئے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئےخوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.