8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:53
جعفرآباد میں6انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکےسےتباہ
جیو نیوز - نصیر آباد .....جعفرآبادکےعلاقےڈگی میں6انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکےسےتباہ کردی گئی ۔پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی ۔ دھماکے سےمتاثرہ لائن سے جعفرآباد ، نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی ہوتی تھی جو کہ معطل ہوکر رہ گئی ہے۔