تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:47

رحیم یارخان: تین بسوں اورٹرک میں تصادم ،17افرادزخمی

جیو نیوز - رحیم یار خان........رحیم یار خان میں خان بیلا کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث تین مسافر بسں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند کے باعث خان بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر تین مسافر بس اور ایک ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔حادثے کے باعث کچھ دیر کے لئے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.