8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:19
پشاور: پولیس حراست سے فرارکی کوشش ،مبینہ بھتہ خور ہلاک
جیو نیوز - پشاور........ پشاور پولیس کی حراست سے فرارکی کوشش کرنےوالا مبینہ بھتہ خور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نبی اللہ نامی مبینہ افغان بھتہ خوراور اس کے ساتھی سلیمان کو تہکال پولیس نے گرفتارکیاتھا۔ گرفتاربھتہ خورکو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئےناصر باغ لے جایا جارہا تھا۔ اس دوران اس نے پولیس سے اسلحہ چھینااوربھاگنے کی کوشش کی ، تاہم پولیس نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید نے جیونیوز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے بھتہ خور کے قبضہ سے افغان سمز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بھتہ خور نبی اللہ کے خلاف تھانہ تہکال اور حیات آباد میں مقدمات درج تھے۔