تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:5

سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مانگ لی

جیو نیوز - اسلام آباد........سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے تاریخیں طلب کرلی ہیں اور کنٹونمنٹ علاقوں میں قانون سازی 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں آئندہ سماعت پر دینے اور حلقہ بندیوں سے متعلق تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں میں قانون سازی 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرعدالت کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چاہیے تاکہ الیکشن کمیشن ایک ماہ میں حلقہ بندیاں کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.