تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:58

تھر میںکیئر اینڈ ریلیف فائونڈیشن کے50 کنوئیں مکمل

جیو نیوز - کراچی......تھرپارکر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کیئر اینڈ ریلیف فائونڈیشن نے6 ماہ میں50 کنوے مکمل کر لئے۔فائونڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تھر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کنوے ہینڈ پمپ اور آر او لگائے گئے ہیں۔کیئراینڈ ریلیف فائونڈیشن نے تھرپارکر میں اپنے 50 کنوے مکمل کرلئے ، 200فٹ کے کنوے نئے طریقے سے بنائے گئےاور پانی نکالنے کے لئے نئے ڈیزائین کی پلی بھی متعارف کروائی گئی، جس کی مدد سے چھوٹا بچہ بھی آسانی سے پانی نکال سکتا ہے۔ کنوئوں کے ساتھ ساتھ مٹھو جوگی گائوں ،سہڑی اور کھاروڑو چارن میں آراو پلانٹ کا بھی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ سیکڑوں ہینڈ پمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.