تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:30

عمران خان رشتہ ازدواج سے منسلک ،حق مہر ایک لاکھ رکھا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔نکاح کی تقریب اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی، مفتی سعید انورنے نکاح پڑھایاجبکہ عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان اورعون چودھری گواہ بنے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی شادی کی تقریب کیلئے دعوت نامے جاری نہیں کیے گئے تھے ۔نکاح کے بعد مفتی سعید انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھا دیا ہے،جبکہ ایک لاکھ روپے حق مہر رکھا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اس حوالے سے کہا کہ شادی اور ولیمے کی باقاعدہ کوئی تقریب نہیں ہو گی،کل غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے راہنماعمران اسماعیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان بہت خوش ہیں، شروع میں پروگرام تھا کہ شادی کی بہت بڑی تقریب ہوگی اور پارٹی ورکرزچاہتے تھے کہ ڈی چوک پرشاندارطریقے سے شادی ہو،لیکن سانحہ پشاور کے باعث باقاعدہ تقریب نہیں ہوگی،کل ولیمے کے بعد غریب بچوں میں کھانا اورکپڑے تقسیم کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.