تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:9

فول پروف سیکورٹی پر 12 جنوری سے اسکول کھل سکتے ہیں، گورنر سندھ

جیو نیوز - کراچی ....گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جن اسکولوں میں 12 جنوری تک فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہوجائیں وہاں تدریس شروع کی جائے،جہاں حفاظتی انتظامات پورے نہ ہوں ان اسکولوں کوصرف انتظامی امورکےلئےکھولاجاسکتاہے۔ اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے بغیر12جنوری سے اسکولوں کو تدریس کے بجائے صرف انتظامی امور کیلئے کھولا جائے۔اجلاس میں وزرات تعلیم اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.