تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:38

مظفرگڑھ میں دھند کے باعث حادثہ ،2 افراد ہلاک

جیو نیوز - مظفر گڑھ........ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،مظفرگڑھ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، دھند کی شدت آئندہ 48 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بالائی علاقوں کےساتھ سندھ کے کئی شہر صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں سرد موسم کے ساتھ گلگت بلتستان اور اسکردو کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، جبکہ بلوچستان کے بعض شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.