9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:59
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، موسم گرما سے پہلے قلیل مدتی منصوبوں کے ذریعے اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی وزراء اوردیگرحکام شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر لگائے جائیں گے۔ وزیرا عظم نے گیس پائپ لائن منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لائن لاسز کم کرنے کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔