تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:47

عمران اور ریحام نکلے زندگی کے نئے سفر پر،ٹائیگرز نے گھیر لیا

جیو نیوز - اسلام آباد ..........عمران خان اپنی دلہن ریحام خان کو زندگی کے نئے سفر پر لے کر گھر سے نکلے تو ٹائیگرز نے گھیر لیا، بھنگڑا ڈالا، گانے گائے۔عمران خان نے گاڑی خود چلائی، شرمیلی دلہن ساتھ بٹھائی۔ عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی خبر تحریک انصاف کے ٹائیگرز کو بنی گالہ کھینچ لائی۔ شادی کے پر مسرت موقع پر کچھ دیوانے تو دلہن گاڑی بھی لے آئے اور 6بکروں کا صدقہ کیا گیا۔نئے جوڑے کے دیدار کے منتظر لوگوں کی خوشی کی اس وقت کوئی انتہا نہ رہی جب عمران خان اپنی دلہن ریحام خان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر اپنے گھر سے باہر نکل آئے۔ ٹائیگرز نے نئے جوڑے کی گاڑی روکی اور بھنگڑا ڈالا۔ زندگی کے نئے سفر پر نکلے کپتان نے گاڑی خود ڈرائیو کی ،ریحام خان بیٹھی تھیں برابر کی نشت پر ۔گاڑی کو چلانا بابو ذرا ہلکے ہلکے ہلکے۔عمران خان جب ولیمے کی تقریب میں شرکت کے بعد دوبارہ بنی گالہ آئے توایک بار پھر ان کے دیوانوں نے گاڑی روکی، اس بار کپتان گاڑی سے باہر نکلے اور مبارکبادیں وصول کیں۔ کئی فیملیز، تحریک انصاف کے کارکن اور عمران خان کے دیوانے وقفے وقفے سے ان کی رہائش گاہ کا رخ کرتے رہے۔ ایسے میں کچھ متوالے مہندی بھی لے آئے اور خوب رقص کیا۔اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ۔ عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیےآنے والی فیملز کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر بہت خوش ہیں۔ان کی دعائیں نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.