تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:53

عمران خان کیلئے خصوصی تحفے پشاوری چپل کی تیاری

جیو نیوز - پشاور........عمران خان کی شادی پر پشاور کے مشہور چپل ساز نے اپنی محبت کے اظہار کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار کرنا شروع کردی ہے۔ استاد نورالدین کا کہنا ہے کہ وہ خود جا کر اپنے ہاتھ سے یہ تحفہ اپنے محبوب لیڈر کو پیش کرے گا۔ پشاور چپل کی دھوم پہلے تو تحریک انصاف کے دھرنے میں سنائی دی اور اب ایک مرتبہ پھر یہ چپل عمران خان کی شادی میں رنگ جمارہی ہے۔ تاہم چپل بنانے والا ایک ہی ہے اور وہ ہے پشاور کا استاد نورالدین۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ چپل عمران خان کو شادی کے تحفہ کے طور پر دے گا جو پہلے سے بھی قیمتی ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.