9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:44
مشرف حملہ کیس :مجرم ڈاکٹرخالد کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دیدی گئی
جیو نیوز - راولپنڈی ....پرویز مشرف حملہ کیس کے مجرم ڈاکٹر خالدکو اڈیالہ جیل میں پھانسی دےدی گئی ۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر سال 2003 میں حملہ کیا گیا، ڈاکٹر خالد پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ رات نو بجےمجرم کواڈیالہ جیل میں پھانسی دے کر لاش ورثا کے حوالے کردیدی گئی۔ ڈاکٹر خالد کو پھانسی دینے سے قبل ورثا سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔