تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:32

پنڈی دھماکا خودکش نہیں ،گھر کےباہر بم نصب تھا،سی سی پی

جیو نیوز - راولپنڈی .....راولپنڈی دھماکا خودکش حملہ نہیں تھا ، گھر کےباہر دھماکا خیز مواد نصب کیاگیا ، سی سی پی او راول پنڈی اختر لالیکا کا بیان ، ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے ہی اس دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیاتھا۔ سی سی پی او راولپنڈی کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ چٹیاں ہٹیاں میں گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔پولیس حکام 3 گھنٹے تک دھماکےکوخود کش قرار دیتے رہے،پھر انہیں خیال آیا کہ دھماکا خود کش نہیں تھا ۔پولیس کے دیگر افسران دھماکے کو خودکش حملہ کہتے رہے،آرپی او نے اپنے افسران کی دعووں کی تردید کردی۔وزیر داخلہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ میں بھی دھماکے کو خودکش کہا گیا تھا۔دھماکے سے متعلق پولیس افسران کی غفلت اور غیر ذمےداری سامنے آگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.