تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:5

فیصل آباد:جھنگ بازارچوک میں کارپرفائرنگ،2افرادجاں بحق

جیو نیوز - فیصل آباد.....فیصل آباد میں کار پر فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس پی اقبال ڈویژن ذوالفقار احمد کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ بازار چوک پر موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی ۔فائرنگ سےکار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت مسلم لیگ ن کے کارکن اصغر علی عرف پولاگجر کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والا کارکن مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.