تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:53

میر پور خاص :ڈاکوئوں سے مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

جیو نیوز - میرپور خاص......میرپور خاص میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میرپور خاص کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی اور اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرحیدرآباد اور مٹیاری کی پولیس نے کارروائی کی۔مکان پر چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جس سے ایس ایچ او پنیاری مختیار بروہی اور انسپکٹر محمد وارث سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دے کر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے بارے میں حیدرآباد اور مٹیاری پولیس کی جانب سے میرپور خاص پولیس کو کوئی آگاہی نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.