تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:54

میرپور خاص: پولیس مقابلہ،2ایس ایچ او سمیت 5اہلکار جاں بحق،3ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - میر پور خاص ....میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں 2ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پولیس کارروائی میں میرپور خاص ،مٹیاری ،ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد کے 12تھانوں کی پولیس حصہ لیا۔ایس ایس پی کے مطابق6گھنٹے تک جاری رہنے والا مقابلہ ختم ہوچکا ہے ۔ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی کے مطابق مقابلے میںچھوٹو نایجو اور قربان نایجو سمیت سندھ کے تین بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں،جن پر دس دس لاکھ روپے انعام تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.