تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:27

اسلام آباد : پمز اسپتال سے نومولود کا اغوا،ورثاکا احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد کے پمز اسپتال سے نومولود کے اغوا کے بعد ورثا نے احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دیا۔ ورثا نے احتجاج کے دوران زیروپوائنٹ سے فیصل مسجد کا راستہ بلاک کردیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ رات 12 بجے خاتون اسپتال سے بچہ اٹھاکرلے گئی اور بچے کے اغوا میں اسپتال کا عملہ ملوث ہے۔دوسری طرف ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق واقعہ بچے کے والدین کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ اسپتال کے دو سیکیورٹی گارڈ پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.