10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:47
پاکستان بچانے کی جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور .......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بچانے کی جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے۔ لاہور میں ارکان اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہپوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔