10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:8
شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ کا اعلان
جیو نیوز - کراچی......سابق صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میر پور خاص میں مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرادی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو فون کر کے میر پورخاص میں پولیس مقابلے کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی۔ ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لئے پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ دوسری جانب میرپورخاص میں ڈاکوئوں سے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر ممتار بروہی کوکراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔