10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:10
آپریشن کےنام پرپولیس نےدکانیں کھول رکھی ہیں، حیدرعباس
جیو نیوز - کراچی......... متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ آپریشن کےنام پرپولیس نےدکانیں کھول رکھی ہیں، پولیس کےخلاف پولیس کی انکوائری کمیٹی قبول نہیں، پولیس ظالمانہ کارروائیاں بندکردےورنہ صبرکاپیمانہ لبریزہوجائےگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارےکارکنان پرظلم کررہی ہے، فرازعالم پرجھوٹامقدمہ بنایاگیا، اسے گرفتارکرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور طبی معائنےکیلئےمختلف اسپتالوں میں لےجایاگیا، میڈیکل رپورٹ کےمطابق فرازعالم پرتشددکیاگیا، فرازعالم نےکورٹ میں بھی جسم پرموجودنشانات دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریاکےایس ایچ اونےفرازعالم سےپیسےمانگے، کراچی پولیس چیف اہلکاروں کےمظالم دیکھیں۔