10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:39
فرازعالم کی ہلاکت کاواقعہ کھلاماورائےعدالت قتل ہے،الطاف حسین
جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فرازعالم کی ہلاکت کاواقعہ کھلاماورائےعدالت قتل ہے، فرازعالم کی ہلاکت پولیس کے تشدد سے ہوئی ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کارکنان کوچن چن کر گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے،عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تشدد سے قتل کر دینا سراسر ظلم ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہے گی،قتل میں ملوث پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکار اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ فرازعالم کےقتل میں ملوث افسران واہلکاروں کوگرفتارکیاجائے۔