تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:43

کراچی:بس اور آئل ٹینکر میں ہولناک تصادم،30افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں نیشنل ہائی وے پرآئل ٹینکر اور شکار پور جانیوالی مسافر کوچ میںہولناک تصادم کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ گلشن حدید کے قریب حادثہ سپرہائی وےاورنیشنل ہائی کےلنک روڈپرپیش آیا۔ذرائع کے مطابق بس میں 50سے 60مسافر موجود تھے،جن میں سے 4افراد کوچ سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق اموات میں اضافے کی وجہ ریسکیوعملے کا دیر سے پہنچنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.