تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:45

بس حادثہ: جاں بحق 35 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل، ایمرجنسی نافذ

جیو نیوز - کراچی ....کراچی بس حادثے میں جاں بحق 35 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل ،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال کے مطابق 35افراد کی لاشیں اسپتال پہنچ گئی ہیں ،افسوسناک طور پر کوئی بھی لاش شناخت کے قابل نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ادھر متحدہ قومی موومنٹ نے بھی اس ہولناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.