11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:15
تین شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق، 20 زخمی
جیو نیوز - مظفر آباد/نوشہرو فیروز/ سرگودھا... ....مظفر آباد،نوشہرو فیروز اور سرگودھا میں ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔سرلی سیکٹر سے مظفر آباد نے والی مسافر جیپ سرلی سیکٹر کے قریب ہی کھائی میں جاگری ۔حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز نانگو شاہ موری قومی شاہراہ پر پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دس بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا جہاں تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نواب شاہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ ادھر سرگودھا میں دریائے جہلم کے پل پر ٹریلر اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔