تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:36

کل سے بلوچستان میں بارش اور برف باری کاامکان

جیو نیوز - اسلام آباد.......ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ۔پیر سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے ،یہاں حد نگا ہ صفر ہے ۔گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن میں موسم سرد اور خشک ہے ۔خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے لوگوں نے بارش کے لئے نماز استسقا ادا کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ۔پیر اور منگل سے کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.