11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:24
متحدہ کل کی ہڑتال پر نظر ثانی کرے، شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی.......وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کےمطالبات مانتے ہوئے تفتیشی افسر کو معطل کیا گیا اور عدالتی تحقیقات کابھی اعلان کیا گیا۔متحدہ کل کی ہڑتال پر نظر ثانی کرے۔کارکنوں کے قتل کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ کے جانب سے دئے گئے دھرنے کے اختتام کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات بھر ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی گورنرسندھ سے گزشتہ رات 8 سے 10 مرتبہ بات چیت ہوئی۔ایم کیوایم کے مطالبات مان لئے گئے ہیں۔متحدہ کل کی ہڑتال موخرکردے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ کی ڈیڈلائن مناسب نہیں تھی۔ایم کیو ایم کا وفد ملنا چاہتا ہے تو وزیر اعلی موجود ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔