تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:4

ایم کیوایم حقیقت سمجھنے کی بجائے جذباتی باتیں کررہی ہے،مولانا امجد

جیو نیوز - لاہور......جے یوائی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناامجد خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حقیقت کوسمجھنے کی بجائے جذباتی باتیں کررہی ہے، چوہدری اعتزاز احسن کو ئی تبصرہ کر نے سے پہلے اپنے پارٹی کے چیئر مین کے بیان کو ہی پڑھ لیا کریں۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نعرے لگانےوالے برداشت اورحقیقت کاسامنا کرناسیکھیں،دہشت گردی دہشت گردی ہوتی ہے مذہب کے ساتھ منسلک کرنادرست نہیں۔مولاناامجد خان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی ملک کے دفاع اوردینی مدارس کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے،21ویں ترمیم کامقصد دہشت گردی کاخاتمہ ہوناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کنٹینر سے ایک ہی بیان درست ثابت ہوا وہ شادی کا تھا،اب وہ شیخ رشید کو بھی مشورہ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.