تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:45

بس حادثہ :سندھ حکومت کا لواحقین کے لئے امدادکا اعلان

جیو نیوز - کراچی ......سندھ حکومت نے ہائی وے پرمسافربس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی ٰسندھ سید قائم علی شاہ نے حادثے پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.