12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:0
سیکیورٹی انتظامات سخت ہوتو تعلیمی ادارے کھولے جائینگے،مشتاق غنی
جیو نیوز - پشاور .....صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوامیں جن تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت ہوگی وہی کھولے جائینگے۔ ان کا کہناتھا کہ جن تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اطمینان بخش نہیںوہ نہیں کھلیں گے۔ایس ایس پی آپریشن میاں سعید کے مطابق پشاور میں1440میں سے1250اسکولوں میں سیکیورٹی کےمناسب انتظامات نہیں۔ان کا کہناتھا کہ پشاور کےصرف118تعلیمی اداروں کواین اوسی جاری کیاگیا۔