تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:37

ملک بھرمیں بیشتر سرکاری ونجی تعلیمی ادارےکھل گئے

جیو نیوز - اسلام آباد......موسم سرماکی تعطیلات کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بیشتر سرکاری ونجی تعلیمی ادارےکھل گئے۔ بلوچستان میں سرما کی تعطیلات مارچ تک جاری رہیں گی۔ پشاور، کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد کے علاوہ کئی شہروں کے بیشتر اسکول آج کھل گئے ہیں البتہ اب بھی کئی اسکول ایسے ہیں، جو بند ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اسکولوں کی حفاظت کیلیے ابھی مناسب انتظامات نہیں کیے ہیں۔ کھلنے والے اسکولوں میں پشاور کا آرمی پبلک اسکول بھی شامل ہے۔ جسے دہشتگردوں کے حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔پشاور میں پولیس نے13سو سےزائدنجی اسکولوں کو سیکورٹی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزمیاں سعید کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکولوں نے پولیس سےاین او سی حاصل کیےبغیراسکول کھولے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.