12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:13
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں وکلا کا بائیکاٹ
جیو نیوز - کوئٹہ میں سینئر وکیل بیرسٹر عدنانی کاسی پر مبینہ پولیس تشدد کےخلاف وکلا آج عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔بائیکاٹ بلوچستان بار ایسو سی ایشن کی اپیل پر کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاعدالتی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے رہے۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نے عدنان کاسی پر مبینہ پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکارو ں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔گذشتہ رات اسپنی روڈ پر پولیس نے بیرسٹرعدنان کاسی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔