تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:34

لیاقت پور: بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق،32 افراد زخمی

جیو نیوز - رحیم یار خان .........رحیم یار خان میں لیاقت پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ بتیس افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق لیاقت پور سے صادق آباد جانے والی مسافر بس چنی گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری اور دھند کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے ایک خاتون جان بحق جبکہ بتیس نسافر زخمی ہوگئے جنہیں لیاقت پوراسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔مسافر بس میں باون مسافر سوار تھے جبکہ بس میں ایک ہین خاتون سوار تھی جو جاں بحق ہوگئی ۔چودہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دیکر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی طبی امداد جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.