12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:56
این اے122،الیکشن ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ جیونیوز کو موصول
جیو نیوز - لاہور......لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کی تحقیقاتی رپورٹ جیونیوزنے حاصل کرلی،رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ 15پولنگ بیگ کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی ۔ٹربیونل نے دھاندلی کیس پر مزیدکارروائی17جنوری تک ملتوی کردی۔الیکشن ٹربیونل کی رپورٹ کے مطابق 10پولنگ بیگ کومناسب سیل نہیں کیاگیاتھا اور80پولنگ اسٹیشنوں کے فارم 15مسنگ ہیں۔204پولنگ سٹیشنوں کے کاؤنٹرفائل اوربیلٹ پیپروں کی نمبرسیریز میچ نہیں کرتی ۔الیکشن ٹربیونل کے سامنے این اے 122 دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کےوکیل نےکہاکہ این اے 122 میں مجموعی طورایک لاکھ 80ہزار115ووٹ ڈالے گئے۔ایاز صادق نے 92ہزار393ووٹ حاصل کئے جبکہعمران خان نے83ہزار542ووٹ حاصل کئے اوردیگرامیدواروںکو4ہزارایک سو80ووٹ ڈالے گئے۔وکیل ایازصادق کےمطابق مجموعی طورپر3ہزار 642ووٹ مسترد ہوئے۔عمران خان کے وکیل کاکہناتھاکہ وفاقی وزیرپرویزرشید نےسماعت سے قبل ہی تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات بیان کئے جوغلط ہے اس پر الیکشن ٹربیونل کے جج نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹس سے متعلق بیان بازی دونوں طرف سے ہوئی یہ غلط ہے۔الیکشن ٹربیونل کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پی پی 147کے تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کاکہناتھاکہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے مطمئن ہیں،ضرورت پڑی تونشان انگوٹھا کی نادراسے تصدیق کےلئے ٹربیونل سے مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جوالزامات لگائے تھے وہ درست ثابت ہوئے ہیں۔