تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:47

پی ٹی آئی چاہے تو جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے:اسحاق ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چاہے تو جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں صرف تین چھوٹے چھوٹے نکات پر بات چیت ہونا باقی ہے۔ مذاکرات کے لیے شاہ محمود قریشی کو چار دن پہلے پیغام بھی بھجوادیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 31 دسمبرتک زرمبادلہ ذخائر 15ارب ڈالر سےتجاوز کرنےکے بعد پاکستان عالمی بینک کے رعایتی قرضوں کے پروگرام میں شامل ہوگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ، سیلاب متاثرین کی امداد اور آئی ڈی پیز کے لیے رقم کی وجہ سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.