13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:21
عمران خان سے بجلی بل جمع کرانے کی استدعا کی تھی، عابد شیر علی
جیو نیوز - لاہور........ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درخواست کی تھی کہ نئی نئی شادی ہے، بل جمع کرادیں، جنریٹر کی آواز پریشان کرے گی ۔ان کاکہناہے کہ ہوسکتاہے کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ نے کہاہوعابد شیر علی ٹھیک ہی کہہ رہا ہے۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نےاسلام آباد میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کاافتتاح کیا، بعدمیں میڈیاسے بات چیت میں بتایاکہ ٹی وی پروگرام کے ذریعے عمران خان سے بجلی بل جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔وزیر مملکت نےبتایاکہ آئندہ گرمیوں سے قبل سسٹم میں 2 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کا غیر قانونی معاہدہ کیا ، اب یہ معاہدہ نئی شرائط پرکریں گے جس کافائدہ کمپنی کے بجائےعوام کوہو۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے ذمہ بقایا جات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ، جب کنکشن کٹتا ہے تو وزیر اعلیٰ کا فون آجاتا ہے۔