13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:13
قوم سے ہمدری ہے تو الطاف حسین پاکستان واپس آئیں،جماعت اسلامی
جیو نیوز - لاہور.......جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ الطاف حسین کوملک وقوم سےاتنی ہمدردی ہےتوپاکستان واپس آئیں۔اپنے بیان میں جماعت اسلامی نے مزید کہاہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کہہ چکےہیں کہ اراکین رابطہ کمیٹی نےپارک اوربازاربیچ دیے۔ ایم کیوایم30سال سےکراچی پرقابض ہے۔لہذاکراچی میں بھتاخوری،ٹارگٹ کلنگ،بےامنی کاجواب الطاف حسین ہی دےسکتےہیں۔