تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:5

الطاف حسین کو ملک سے ہمدردی ہےتو پاکستان واپس آئیں، جماعت اسلامی

جیو نیوز - لاہور........جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو ملک وقوم سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو پاکستان واپس آئیں۔ لاہورسے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم 30 سال سے کراچی پرقابض ہے، کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بےامنی کا جواب الطاف حسین ہی دے سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الطاف حسین کہہ چکے ہیں کہ اراکین رابطہ کمیٹی نے پارک اور بازار بیچ دیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.