تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:6

اکرام الحق لاہوری کے ڈیتھ وارنٹ جاری،17جنوری کوپھانسی دی جائیگی

جیو نیوز - فیصل آباد.........فیصل آبادکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نےاکرام الحق عرف لاہوری کےڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق مجرم کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں 17جنوری کو پھانسی دی جائے گی۔اکرام الحق عرف لاہوری کو 8جنوری کوپھانسی دی جانی تھی،صلح نامہ پیش کیےجانے پر مجرم کی پھانسی روک دی گئی تھی،عدالت نےصلح نامہ مستردکردیا۔واضح رہے کہ اکرام الحق عرف لاہوری نے 2001ءمیں شورکوٹ میں ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.