13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:58
کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے:رشید گوڈیل
جیو نیوز - اسلام آباد.........ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ متحدہ کے کارکنوں کی دوران حراست ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے ورنہ سمجھیں گے یہ سندھ حکومت کی ایماء پر ہو رہا ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کہتے ہیں کہ پولیس کسی بے گناہ کو کیسے پکڑ سکتی اور قتل کر سکتی ہے۔