14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:49
فیصل آباد: مکان کے اندر گیس بھرنے سے 5 افراد بے ہوش
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں مکان کے اندر گیس بھرنے سے 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جڑانوالہ روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا ،جہاںکمرے میں ہیٹر سے گیس بھر گئی،جس کے نتیجے میں وہاں سوئے ہوئے 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرہ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہرہے۔