تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:30

نواب اکبر بگٹی قتل کیس میںپر ویز مشرف پر فرد جرم عائد

جیو نیوز - کوئٹہ......نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ،دوران سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا،دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ان کے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کےحوالے سے درخواست عدالت میں پیش کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت عدالت کے جج آفتاب لون نے کی، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب خان شیرپائو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کےوکیل ذیشان چیمہ کی جانب سے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی اور طبی بنیادوں پرانکی عدالت میںحاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیاگیا اور اس حوالے سے آئندہ سماعت پر ڈی جی صحت بلوچستان کو طلب کرلیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.