تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:50

ریحام خان آرمی اسکول کی شہید پرنسپل کے گھرپہنچ گئیں

جیو نیوز - پشاور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں نے جو سبق دیا،وہ ناقابل فراموش اورقابل ستائش ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان آرمی اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھرپہنچیں۔وہ بیس منٹ تک غم زدہ خاندان کے ہمراہ رہیں اوران سے تعزیت کی۔ ریحام خان نے طاہرہ قاضی شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ریحام خان نے کہا کہ سانحہ پشاور میں پرنسپل طاہرہ قاضی کی قربانی نہ صرف ناقابل فراموش بلکہ ایک قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید پرنسپل نے بچوں کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا جوانسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.