تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:5

لاہور پولیس نے 6 سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کر لیا

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں پولیس نے گرین ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل کئے جانےو الے 6 سالہ بچے کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہورکیپٹن امین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شعیب نے معین کو ورغلایا اور مسجد کی بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہےجس کے نہ صرف اقبالی بیان بلکہ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد اسے ملزم نامزد کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سی سی پی او نے بتایا کہ تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ شعیب اس واقعہ کا اکیلا ہی ملزم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.