14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:6
مظاہرین کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، احتجاج کی وجہ سمجھ نہیں آئی، عمران
جیو نیوز - پشاور......... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے باہر اپنے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ مظاہرین کے جذبات کااحترام کرتےہیں لیکن انہیں احتجاج کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ اسکول کےبچوں کا جذبہ قابل ستائش تھا ، ان کا مورال بلند تھا ، وہ انہیں حوصلہ دینے گئے تھے لیکن بچوں نے انہیں حوصلہ دیا ، عمران خان نےکہاکہ وہ مظاہرین کے جذبات کااحترام کرتےہیں۔ لیکن اسی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بعد عمران خان نےکہاکہ وہ اسکول میں پہلے دن نہیں آسکے لیکن اس کی وجہ وہ نہیں بلکہ انتظامی مشینر کا جواب تھا ، انہیں احتجاج میں ایسے لوگ بھی ملے جو والدین نہیں تھے۔ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے سنا ہےکہ اسکول پر حملہ کرنے والے افغانستان سے پکڑے گئے ہیں۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ صوبے کی پولیس تمام اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی ، پینسٹھ ہزار اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ، البتہ اسکولوں میں حفاظتی انتظامات کررہےہیں۔