تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:37

کراچی:مقتول ایم کیو ایم عہدے دار اور کارکن کی نماز جنازہ ادا

جیو نیوز - کراچی........گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے عہدیدار اور کارکن عبدالرحمان اور اشرف کی نماز جنازہ گلبہار میں ادا کی گئی جبکہ تدفین علاقائی قبرستان میں ہوئی ۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں منگل کے روز مکی مسجد کے قریب فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے عہدیدار اور کارکن عبدالرحمان اور محمد اشرف کو قتل کردیا گیا تھا۔ دونوں افراد کی نماز جنازہ گلبہار کھجی گرائونڈ میں ادا کردی گئی اور تدفین علاقائی قبرستان میں ہوئی ۔نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی ، عامر خان سمیت کارکنان اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.