تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:10

عمران خان کے تاخیر سے تعزیت کیلئے آنے پر لوگ مشتعل ہوئے

جیو نیوز - پشاور..........عمران خان کے خلاف پشاور میں احتجاج کرنے والےمظاہرین کا مؤقف تھا کہ صوبے کی حکمراں جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان اتنی تاخیر سے یہاں ان کے پاس تعزیت کے لیے آرہےہیں، لیکن عمران خان نے نہ صرف اس سانحے کی وجہ سے اپنا احتجاج ختم کیا تھابلکہ اپنے حریف نواز شریف کے ساتھ بھی بیٹھے اور دہشت گردی کےخلاف حکومت کو اپنی پوری حمایت کا یقین بھی دلایا۔ وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کےبعد جب دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تو عمران خان بھی سارے اختلافات اور احتجاجی مظاہرے پس چھوڑ چھاڑ کر کانفرنس میں شریک ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے اور آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کے کندھے سے کندھا ملاکر بیٹھ گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے بھی ہاتھ سے ہاتھ ملانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا، اسی روز انہوں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اعلان بھی کیا کہ یہ متحدہ ہونے کاوقت ہے اور وہ دھرنا ختم کررہے ہیں، پھر عمران خان نے اچانک سادگی سے شادی کرلی لیکن ساتھ ہی انہوں نے وضاحت بھی کی کہ وہ ایسے وقت میں شادی نہیں کرنا چاہ رہے تھے لیکن کیوں کہ یہ معاملہ میڈیا میں آگیا تھا اس لیے انہوں نے مناسب سمجھا کہ شادی ابھی کرلی جائے۔ اسی دوران عمران خان نے ایک بار میڈیا کے ذریعے عوام کو بتایا کہ انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنا تھا لیکن سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں جاسکے، اس کےبعد عمران خان آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ پشاور کےآرمی پبلک اسکول پہنچے اور انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن اس لیے نہیں آسکے کہ انتظامی مشینری نے انہیں بتایا کہ پہلے دن آرمی چیف یہاں آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.