تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:39

ڈی آئی خان:اے ایس آئی کے گھر پر دستی بم کا حملہ،4افراد جاں بحق

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان ......ڈیرہ اسماعیل خان میں اے ایس آئی قیصر جہاں کے گھر پر دستی بم سےحملہ اور فائرنگ ہوئی ہے، جس میں اے ایس آئی اور انکے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق محلہ حیات اللہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اے ایس آئی قیصرجہاں کے گھر پر دستی بم سےحملہ اور فائرنگ کردی، حملے میں اے ایس آئی اور راہ گیرجاں بحق جبکہ انکے دوبھائی انصر اور خرم زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کےلئے اسپتال منتقل کیاگیا، لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.