تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:58

کراچی اور لاہور میں 2مجرموں کو پھانسی پر دیدی گئی

جیو نیوز - کراچی..... کراچی اور لاہور میں سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ زاہد اور سعید کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی ۔پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کا میڈیکل چیک اپ سمیت دیگر ضروری کارروائی کی گئی اور اس کے بعد انہیں پھانسی گھاٹ لے جایا گیا ۔کوٹ لکھپت جیل لاہورمجرم زاہد کو پھانسی دی گئی۔زاہد عرف زادو نے 1998 میں ملتان میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔کراچی سینٹرل جیل میں مجرم سعید کو پھانسی دے دی گئی۔سعید نے 2001 میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی صابر حسین اور ان کے بیٹے کو قتل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.